کھیل

محسن نقوی کی بطورچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی چیلنج

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آئین کے مطابق منتخب اور نگراں وزیرِ اعظم میں فرق ہے، نگراں وزیرِ اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن نہیں ہو سکتا، چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن وزیرِ اعظم کے پاس ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ نگراں وزیرِ اعظم کے پاس یہ اختیار نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button