شوبز
اداکارہ میرا نے خود کو عقل مند قرار دیا تو آگے سے کیا جواب ملا؟ سب پتا چل گیا
اب لوگوں کے چہرے پہچاننے کا ہنر جان گئی ہوں ، میں اب پانچ منٹ میں کسی بھی شخص کا ایکسر ے کر لیتی ہوں کہ وہ کس ذہنیت کا آدمی ہے: میرا

لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اب لوگوں کے چہرے پہچاننے کا ہنر جان گئی ہوں ، میں اب پانچ منٹ میں کسی بھی شخص کا ایکسر ے کر لیتی ہوں کہ وہ کس ذہنیت کا آدمی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ اب بہت زیادہ عقلمند ہو گئی ہوں ، مجھے انسانوں کی پہچان ہو گئی ہے ، میں ہر پل ہر کردار کو سمجھتی ہوں، کون کس انداز سے بات کرتا ہے اس کا پورے ایکسرے ہو جاتا ہے ، میں پانچ منٹ میں کسی کا ایکسر ے کر سکتی ہوں وہ کس ذہنیت کا آدمی ہے ۔ میں پاکستانی ذہنیت کو سمجھ سکتی ہوں ، امریکہ میں رہنے والے اور شیخوپورہ میں رہنے والے شہریوں کی ذہنیت کو بھی سمجھتی ہوں ۔