شوبز

روبی انعم نے فنکاروں کے حالات کے متعلق مستقل ادارہ قائم کرنے کا مطالبہ کردیا

بد قسمتی سے پاکستان میں فنکاروں کیلئے ایسا کوئی ادارہ نہیں جو زندگی کے آخری ایا م میں ان کے کام آ سکے ، بہت سارے فنکار کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئے ہیں

لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن) اداکارہ روبی انعم نے کہاہے کہ بد قسمتی سے پاکستان میں فنکاروں کیلئے ایسا کوئی ادارہ نہیں جو زندگی کے آخری ایا م میں ان کے کام آ سکے ، یہاں بہت سارے فنکار کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فنکار زندگی بھر فن کے ذریعے اپنے ملک کی خدمت کرتے ہیں ۔صرف چند ایک فنکار ایسے ہوں گے جن کی میڈیا کے توسط سے آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچ جاتی ہے اور انہیں حکومتی سطح پر علاج معالجہ یا کوئی مالی معاونت میسر آ جاتی ہے لیکن اکثریت انتہائی کسمپرسی میں زندگی گزار تے ہوئے رخصت ہو جاتے ہیں۔ میری پنجاب حکومت سے اپیل ہے کہ فنکاروں کیلئے الگ اور مستقل ادارہ بنایا جائے جو فنکاروں کے حالات سے مکمل آگاہی رکھے اور انہیں علاج معالجہ اور مشکل حالات میں مالی معاونت فراہم کرے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button