شوبز

اسرائیلی پولیس نےفلسطینی اداکارہ مائسہ عبدالہادی کو گرفتارکرلیا

اداکارہ کو سوشل میڈیا پر فلسطین سے متعلق پوسٹ لگانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

لندن (شوبش ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے فلسطینی اداکارہ مائسہ عبدالہادی کو گرفتارکرلیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ اداکارہ کو سوشل میڈیا پر فلسطین سے متعلق پوسٹ لگانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے 7 اکتوبر کے حماس کے جوابی ردِ عمل سے متعلق پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لگائی تھی۔ اسرائیلی پولیس نے نام ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ اداکارہ کو ناصرت شہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اداکارہ 9 مئی 2021 کو حیفا شہر میں ایک پرامن مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران زخمی ہوئی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائسہ عبدالہادی نے 2011 میں دبئی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button