شوبز

امیتابھ بچن نے فلم ”خدا گواہ” کیلئے سری دیوی کو منانے کیلئے کیا کیا تھا؟

امیتابھ بچن نے فلم ''خدا گواہ'' میں کام کرنے کیلئے سری دیوی کو منانے کیلئے پھولوں سے بھرا ٹرک ان پر نچھاور کر وا دیا تھا ، وہ متاثر تو ہوئی تھیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکا ر امیتابھ بچن نے فلم ”خدا گواہ” میں کام کرنے کے لئے سری دیوی کو منانے کیلئے کیا کیا تھا؟ اس حوالے سے ماضی کے پنوں سے دلچسپی کہانی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ستیارتھ نائیک کی تحریر کردہ کتاب ‘سری دیوی: دی ایٹرنل اسکرین دیوی’میں مرحوم کوریوگرافر سروج خان کی زبانی سنا ایک واقعہ تحریر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری دیوی امیتابھ بچن کے ساتھ فلم خدا گواہ کرنے کیلئے تیار نہ تھیں کیونکہ اس وقت سری دیوی خاتون لیڈ رول کی خواہشمند تھیں۔ سروج خان نے بتایا کہ ہم سری دیوی کے ساتھ ایک گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ گانے کے سیٹ پر ایک ٹرک آگیا، انہوں نے سری دیوی کو اس ٹرک کے قریب کھڑا کرکے ٹرک میں بھری گلاب کی پتیاں سری دیو ی پر نچھاور کر دیں، اگرچہ اس لمحے سری دیوی خاصی متاثر ہوئیں لیکن وہ اس کے باوجود فلم خدا گواہ کیلئے راضی نہ ہوئیں، بعد ازاں انہوں نے شرط رکھی کہ وہ امیتابھ کے ساتھ وہ فلم کریں گی جس میں وہ امیتابھ کی بیوی اور بیٹی دونوں کا کردار ادا کر رہی ہوں۔ سروج خان کے مطابق پروڈیوسر منوج دیسائی اور مکل آنند نے سری دیوی کی شرط کو تسلیم کرتے ہوئے انھیں فلم میں کاسٹ کر لیا جس کے بعد یہی فلم سری دیوی کے کیریئر کی ہٹ فلم بنی۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور سری دیوی کے مداحوں نے دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ گوری شندے کی 2012ء میں ریلیز ہونے والی فلم انگلش ونگلش میں دیکھا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button