شوبز

بھارتی ادارہ سونم باجوہ نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کر دیں

اداکارہ نے لوگوں کا دھیان کھینچنے کیلئے اس مرتبہ باتھ روم فوٹوشوٹ کرایا ہے اور ان تصویروں کو لے کر انہیں جم کر ٹرول کیا جارہا ہے

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) سونم پریت باجوہ جو سونم باجوہ کے نام سے مشہور ہیں ، وہ ایک ہندوستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں، جو اہم طور پر ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان کی فلموں میں دکھائی دیتی ہیں ‘حالانکہ انہوں نے تمل اور تیلگو فلموں میں بھی اپنی موجودگی درج کرائی ہے ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی کچھ باتھ روم تصاویر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔

اداکارہ نے لوگوں کا دھیان کھینچنے کیلئے اس مرتبہ باتھ روم فوٹوشوٹ کرایا ہے اور ان تصویروں کو لے کر انہیں جم کر ٹرول کیا جارہا ہے ۔ اداکارہ کے خلاف نیٹیزنس کافی غلط باتیں لکھ رہے ہیں ۔ مہرون کلر کے سوئم سوٹ میں سونم باجوہ اپنے بولڈ لک کو فلانٹ کرتی نظر آرہی یں۔ تصویریں لوگوں کی دھڑکنوں کو بڑھانے والی ہیں ، لیکن سبھی یوزرس انہیں گالیاں دے رہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ تم سوٹ میں بہت خوبصورت نظر آتی ہو، یہ ڈریس ہماری تہذیب کو خراب کردے گی ، پلیز آپ اداکارہ ایسی ڈریس نہ پہنیں ۔ انہیں ایسی تصویریں پوسٹ کرنے پر جم کر گالیاں بھی پڑ رہی ہیں ۔سونم باجوہ اکثر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ سونم کے تازہ فوٹوشوٹ اب انسٹاگرام پر کافی تیزی سے وائرل ہورہے ہیں ۔ سونم باجوہ کی پیدائش 16 اگست 1989 کو نینی تال میں ہوئی تھی، لیکن کریئر کی شروعات انہوں نے سال 2013 میں پنجابی فلم بیسٹ آف لک سے کی تھی ۔ وہ دلجیت دوسانجھ کے میوزک ویڈیو سورما میں نظر آچکی ہیں، جس کو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button