شوبز

بھارتی فلموں میں کام کریں،چڑھتے پنجاب کے اداکار ہوبی ڈھالی وال کی بھنگڑا کوئین میگھا کو کھلی آفر

پاکستان کی معروف اداکارہ اور بھنگڑا اسٹار میگھا کی بھارت کی پنجابی فلموں کے معروف اور صف اول کے اداکار ہوبی ڈھالی وال سے اہم ملاقات ہوئی

لاہور(کھوج نیوز)بھارتی فلموں میں کام کریں،چڑھتے پنجاب کے اداکار ہوبی ڈھالی وال کی بھنگڑا کوئین میگھا کو کھلی آفر،رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ اور بھنگڑا اسٹار میگھا کی بھارت کی پنجابی فلموں کے معروف اور صف اول کے اداکار ہوبی ڈھالی وال سے اہم ملاقات ہوئی بھنگڑا کوئین میگھا اور ہوبی ڈھالی وال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بھارتی فنکار کا استقبال کررہی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار نے بھنگڑا اسٹار میگھا کو بھارت کی پنجابی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم میگھا نے ان سے اس معاملہ پر سوچ کر جواب دینے کی بات کی ہے ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکار افتخار ٹھاکر،ناصر چینیوٹی،ظفری خان،اکرم اداس روبی انعم ،احسن خان اور عمران عباس بھی بھارتی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button