شوبز

خوبرو رشمیکا مندانا کون سی فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی؟

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ‘سکندر‘ میں ان کے مدِ مقابل ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیے جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)خوبرو رشمیکا مندانا کون سی فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی؟چونکا دینے والی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ‘سکندر‘ میں ان کے مدِ مقابل ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیے جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ کا آغاز مئی 2024 سے کیا جائیگا جبکہ یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی’۔

اس فلم کی ہدایتکاری بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ‘گھجنی’ کے ہدایتکار اے آر مروگاداس اور ساجد ناڈیا ڈوالا کر رہے ہیں جبکہ سلمان خان اپنے فلمی کریئر میں پہلی مرتبہ مروگاداس کے ساتھ کام کریں گے۔ اب بھارتی میڈیا میں یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ فلم کے ہدایتکار نے ’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے اور اس کی وجہ اسکرپٹ کی ڈیمانڈ ہے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ خود رشمیکا مندانا اس فلم کا حصہ بن پانے پر بے حد خوش ہیں اور  ان کو فلم کی کہانی بھی بہت پسند آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سکندر صرف ایک ایکشن فلم نہیں بلکہ اس کی کہانی میں ڈراما، جذبات اور وہ سب ہے جس کو پڑھ کر سلمان خان اور رشمیکا مندانا پُرجوش ہوگئے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ’فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال جون میں کیا جائیگا اور فلم میں رشمیکا مندانا کا کردار بہت اہم ہوگا۔ واضح رہے کہ تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی رشمیکا مندانا نے سال 2022 میں بالی وڈ میں فلم ’گڈ بائے‘ سے ڈیبیو دیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کر کے بالی وڈ میں بھی نام بنالیا۔

’گڈ بائے‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے بعد اداکارہ کو ارجن ریڈی وانگا کی فلم ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مدِ مقابل کاسٹ کیا گیا اور اب وہ سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button