شوبز

ذاتی زندگی سے متعلق افواہیں، پرینیتی چوپڑا نے خاموشی توڑ کر بولتی بند کر دی

میں کبھی بھی اپنی زندگی کام یا کام کے لیے زندگی قربان نہیں کروں گی، میں ہمیشہ دونوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا سے رشتے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ان دنوں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے رشتے سے متعلق افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، کبھی جلد شادی تو کبھی منگنی کی تاریخ کے حوالے سے دعوے کیے جارہے ہیں۔راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں، دونوں کو گزشتہ دنوں کئی بار ایک ساتھ ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد دونوں کے رشتے کے حوالے سے افواہوں کو آگ ملی تھی، رشتے کے حوالے سے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی جانب سے کوئی لب کشائی نہیں کی گئی تھی۔تاہم اب اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا راگھو چڈھا سے رشتے سے متعلق افواہوں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں پر برہمی کا اظہار کیا۔پرینیتی نے کہا کہ میڈیا پر میری ذاتی زندگی پر ہونے والی بحث اور اس حد کو پار کرنے کے درمیان میں ایک چھوٹی سی لکیر ہے، اس چھوٹی سی لکیر کو پار کر کے آپ کافی ذاتی اور بے عزت ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں تب ہی معاملات کو واضح کروں گی جب غلط فہمی ظاہر ہو، اگر ضرورت نہیں ہے تو میں اپنے ذاتی معاملات کو نجی رکھوں گی۔پرینیتی کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی اپنی زندگی کام یا کام کے لیے زندگی قربان نہیں کروں گی، میں ہمیشہ دونوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button