شوبز

رمشا خان نے کیا سچ میں شوبز کو خیر باد کہہ دیا؟ سچائی سامنے آگئی

میں شوبز نہیں چھوڑ رہی ہوں لہٰذا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی کسی بھی افواہ پر یقین نہ کیا جائے: رمشا خان کا افواہوں پر ردعمل

لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے کیا سچ میں شوبز کو خیر باد کہہ دیا ہے اس حوالہ سے سچائی سے پردہ اٹھ گیا جس کے بعد مخالفین کی بولتی بن ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ رمشا خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں صف اول کی اداکارہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر شادی ہوگئی تو وہ ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گی۔ اس انٹرویو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد رمشا خان کے شوبز چھوڑ دینے کی خبریں اور تبصرے سوشل میڈیا پر وائرل ہو ر ہے تھے تاہم اب رمشا خان نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔ ان افواہوں پر ردعمل کے اظہار کے لیے اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں درج تھا کہ میں شوبز نہیں چھوڑ رہی ہوں لہٰذا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی کسی بھی افواہ پر یقین نہ کیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button