شوبز
شادی شدہ زندگی کیسی ہوتی ہے؟ حبا بخاری نے چونکا دینے والا بیان داغ دیا
سسرال ہو یا والدین کا گھر ، شادی شدہ زندگی میں رشتوں میں توازن برقرار رکھنا چاہیے' ہر رشتے کی اپنی اہمیت ہوتی ہے: حبا بخاری

لاہور (شوبز رپورٹر، آن لائن) شادی شدہ زندگی کیسی ہوتی ہے؟ حبا بخاری نے چونکا دینے والا بیان داغ دیا جس کے بعد تمام شادی شدہ عورتیں سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیلی ویڑن کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ سسرال ہو یا والدین کا گھر ، شادی شدہ زندگی میں رشتوں میں توازن برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کا انسان کی زندگی میں ایک اہم مقام ہوتا ہے اور یہ کوئی دوسرا نہیں لے سکتا، اسی طرح شوہر کے حوالے سے جو رشتے بالخصوص ساس سسر وغیرہ کا اپنا ایک مرتبہ اور اہمیت ہوتی ہے،ہر رشتے اور تعلق کی ایک اہمیت ہے تاہم کوئی رشتہ دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتا۔