شوبز

فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر منی ہائسٹ کی اداکارہ بھی بول اٹھیں

فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے یاد کیے بغیر یہاں آنا اور اپنی خوشی منانا میرے لیے مشکل ہے، اسی لیے میں نے ایک چھوٹا سا بیج پہنا ہے

سپین(شوبز ڈیسک) نیٹ فلکس ڈرامہ سیریز منی ہائسٹ کی اداکارہ نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بریریت پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں پر مظالم بند کرنا ہوں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسپینش اداکارہ البا فلورس نے نیٹ فلکس کی مشہور ڈرامہ سیریز منی ہائسٹ میں ‘نیروبی’ کا کردار ادا کرکے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ اداکارہ نے اسپین کے شہر ویلاڈولڈ میں ہونے والے گویا ایوارڈ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا اور ایک بیج بھی لگارکھا تھا جس کے ذریعے اداکارہ نے معصوم فلسطینیوںپر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف آواز بلند کی۔ اداکارہ کے بیج پر’اسلحے کی تجارت بند کرو، غزہ پر فائر بند کرو’ لکھا ہوا تھا جب کہ اس دوران انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے بولنے کا موقع ملے گا یا نہیں، میں ایک یاد دہانی کرانا چاہتی ہوں کہ میرے لیے یہ تاریک میں ڈوبا وقت ہے کیونکہ غزہ میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے یاد کیے بغیر یہاں آنا اور اپنی خوشی منانا میرے لیے مشکل ہے، اسی لیے میں نے ایک چھوٹا سا بیج پہنا ہے، میں جانتی ہوں کہ اس کیلئے یہ جگہ نہیں ہے لیکن یہ فلسطینیوں کو سننے کا وقت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اسپین کی حکومت جنگ کو روکنے کے لیے جو کچھ کرنا چاہیے وہ کر سکتی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ نسل کشی ختم ہو جائے گی اور ہمیں جلد ہی ایک آزاد فلسطین ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اس موقع پر فلسطین کے لیے امن کا پیغام دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button