شوبز

فلم انڈسٹری کا نام کیسے خراب ہوا؟ نوازالدین صدیقی نے سچ بتا دیا

بڑی بجٹ فلموں نے سب سے زیادہ انڈسٹری کا نام خراب کیا، کبھی کبھی ڈر لگتا ہے کہ ان فلموں کی وجہ سے کہیں فلم انڈسٹری ہی بند نہ ہوجائے: نواز الدین صدیقی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) فلم انڈسٹری کا نام کیسے خراب ہوا؟ نوازالدین صدیقی نے سچ بتا دیا ‘ بالی ووڈ کے اسٹار نوازالدین صدیقی نے بڑی بجٹ کی فلموں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا نام سب سے زیادہ بڑی بجٹ کی فلموں نے خراب کر رکھا ہے۔ نواز الدین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بڑی فلمیں کہاں چل رہی ہیں۔ کبھی کبھی ڈر لگتا ہے کہ ان فلموں کی وجہ سے کہیں فلم انڈسٹری ہی بند نہ ہوجائے۔ بڑے بڑے اسٹارز کی کاسٹ پر مشتمل فلمیں فلاپ ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم بڑی ہو یا چھوٹی اس میں کوئی مقصد ہونا چاہیے۔ یہ نہیں کہ بڑے بجٹ کی فلم ہے تو پیسے کے لیے کرلو بس۔ فلم میں کچھ تو ہونا چاہیے۔ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی ایک مثال ہے۔اس فلم میں اسٹار بھی تھے اور فلم کا موضوع بھی ایسا تھا جس میں شائقین کے لیے تفریح کے ساتھ ساتھ پیغام بھی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button