شوبز

فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے دنیا بھرسےاب تک کتنی کمائی کی؟

لاک بسٹرپنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابیوں کا سفر جاری‘ اب تک پوری دنیا سے 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

 کراچی (شوبز ڈیسک) فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے دنیا بھرسےاب تک کتنی کمائی کی؟ حیران کُن اعداد و شمار سامنے آگئے،بلاک بسٹرپنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابیوں کا سفر جاری‘ اب تک پوری دنیا سے 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔ فلم کی پروڈیوسر نے سوشل میڈیا پر خبر پوسٹ کی ہے کہ بلاک بسٹر فلم نے پوری دنیا سے 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 25 ممالک میں پانچ سو سے زائد جگہ ریلیز کیلئے پیش کیا گیا اور اس طرح یہ پاکستان سے باہر سب سے زیادہ اسکرین حاصل کرنے والی فلم بن گئی۔ 1979 کی کلاسک فلم کے ری میک میں فواد خان کے ساتھ حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، مرزا گوہر اور دیگر فنکار بھی شامل تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button