شوبز

فنکاروں پر تنقید کیوں کی جاتی ہے؟ ماہرہ خان نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

ہر شخص کو اپنے خیالات کے ساتھ کھڑے ہونے کا حق حاصل ہے' فنکار اپنے خیالات اور تاثرات کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کا آسان ہدف ہیں: ماہرہ خان

لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فنکار اپنے خیالات اور تاثرات کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کا سب سے آسان ہدف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی عام شخص اپنا خیال سوشل میڈیا پر شیئر کرے تو اسے زیادہ پذیرائی نہیں ملتی لیکن اگر میں یا میرا کوئی ساتھی فنکار اپنا خیال پیش کرے تو ہم لوگوں کی تنقید کا آسان ٹارگٹ بن جاتے ہیں کیوں کہ ہمارے بیان کو میڈیا میں شہ سرخیاں ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس صورتحال کا کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہراؤں گی، ہر شخص کو اپنے خیالات کے ساتھ کھڑے ہونے کا حق حاصل ہے۔ماہرہ خان نے بتایا کہ جب میں اپنا خیال یا تاثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہوں تو میری والدہ کہتی ہے کہ تم نے یہ کیوں کیا؟ کیا تم کو ہمارا خیال نہیں ہے اور کیا تم کو اپنے بچوں کی فکر نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں سوشل میڈیا سے وقفے لینا چاہئیں، جب میں سوشل میڈیا سے وقفہ لیتی ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے میں اب اچھی حالت میں نہیں ہے اور مجھے آرام کیلئے وقت چاہئے۔ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی فیملی ان کی شخصیت کو مضبوط کرتی ہے اور انہیں حقیقی دنیا سے قریب لانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور یہ لوگ ان کی زندگی کے سب سے اہم لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کیلئے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ایک سیلیبرٹی کی زندگی کیسی ہوتی ہے، ہم جس منفرد زندگی اور حالات سے گزرتے ہیں عام لوگوں کو اس کا ادراک نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button