شوبز

سیف علی خان کی تیلگو فلم میں انٹری، پہلی فلم کا نام بھی سامنے آگیا

سیف علی خان' 'این ٹی آر 30'' میں جلوہ گر ہوں گے' فلم کی کاسٹ میں جونیئر ننداموری راما راؤ المعروف این ٹی آر جونیئر اور جھانوی کپور بھی شامل ہیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان ‘این ٹی آر 30’ میں جلوہ گر ہوں گے، فلم کی کاسٹ میں جونیئر ننداموری راما راؤ المعروف این ٹی آر جونیئر اور جھانوی کپور بھی شامل ہیں۔

سیف علی خان نے اپنے مناظر کی عکسبندی شروع کروا دی ہے، یہ ان کی پہلی تیلگو فلم ہوگی۔دوسری طرف جھانوی کپور اس فلم کے ذریعے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔فلم نقاد ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم 5 اپریل 2024 کو ریلیز کی جائے گی۔انہوں نے سیف علی خان اور این ٹی آر جونیئر کی فلم سیٹ سے دو تصاویر بھی شیئر کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button