پاکستان

حسان نیازی کیس، ریکارڈ طلب، آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اسلام آبادہائیکورٹ نے حسان نیازی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا' آئی جی ،ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری، سماعت بدھ تک ملتوی

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی ،ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ حسان خان نیازی کے وکلاء نعیم پنجوتھہ اورمرزا آصف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اور استدعا کی کہ تمام مقدمات، انکوائریز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ جبکہ کسی بھی مقدمے میں کورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روکا جائے۔عدالت نے حسان نیازی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button