پاکستان

5 مئی کو عمران خان نا اہل ہوں گے یا پھر …؟ بڑی پیشگوئی کر دی گئی

نااہلی فیصلے کے خلاف حتمی دلائل کیلئے 5مئی کی تاریخ مقرر' جب ایک فورم سے رجوع کر لیا تو کیا معاملہ زیر التواء ہوتے دوسرے فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے ؟عدالت کا سوال

اسلا م آبا د (کورٹ رپورٹر، آن لائن ) سابق وزیراعظم عمران خان کی الیکشن کمیشن کے نا اہلی فیصلے کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حتمی دلائل کیلئے 5 مئی کی تاریخ مقرر کردی ۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نا اہلی اور انتخابی ادارے کے فیصلے کیخلاف درخواست کا معاملہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ عدالت نے حتمی دلائل کے لئے 5 مئی کی تاریخ مقرر کردی جبکہ میانوالی میں ضمنی الیکشن روکنے کے حکم امتناع میں بھی 5مئی تک توسیع کر دی۔

عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر التوا ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے سوال اْٹھایا کہ جب ایک فورم سے رجوع کر لیا تو کیا معاملہ زیر التوا ہوتے دوسرے فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے ؟ اور کیا ایسی صورت میں ایک فورم سے درخواست واپس لیکر دوسری کی پیروی کر سکتے ہیں ؟۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5مئی تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button