شوبز

فیصل قریشی نے ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا مگر کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

فیصل قریشی نے ڈرامہ انڈسٹری چھوڑ کر پنجاب فلم انڈسٹری کی طرف رُخ کر لیا، وہ فلم ''منگو جٹ ''سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرینگے

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا مگر کیوں؟ اس حوالے سے اصل وجہ بھی سامنے آگئی ہے جس نے ڈرامہ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بھی پنجابی فلم انڈسٹری کا رخ کر لیا اور ڈیبیو کرنے کی تیار ی کر لی ۔فیصل قریشی فلم منگو جٹ سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرینگے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ہدایت کار ابوعلیحہ نے اس کی تصدیق کر دی۔ ہدایت کار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم منگو جٹ آئندہ برس عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی جس میں مرکزی کردار فیصل قریشی نبھائیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ فلم اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس میں سندھ اور پنجاب کے فنکار یکجا ہوں گے۔ فلم کا سکرپٹ تیار ہے کاسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے، خاتون کے مرکزی کردار کے لیے 3 بڑی اداکاراں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ خیال رہے کہ ابوعلیحہ اپنی فلموں کے منفرد موضوعات کے باعث عالمی شہرت کے حامل ہیں۔حقیقی کہانی پر مبنی ان کی فلم ککڑی بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button