شوبز

مائیکل جیکسن کا انٹرویو یا جادو؟ امریکی اداکارہ پر کیا اثر ہوا؟ پتا چل گیا

مائیکل جیکسن کے ایک انٹرویو نے مجھے میری زندگی کی پریشانیوں سے نکال کر دوبارہ خوش رہنا سکھا دیا: ہالی ووڈ اداکار جیس سیگل کا انکشاف

ہالی ووڈ (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)مائیکل جیکسن کا انٹرویو یا جادو؟ امریکی اداکارہ پر کیا اثر ہوا؟ پتا چل گیا’ کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کا ایک پرانا انٹرویو دیکھ کر ایک امریکی اداکار کو زندگی کی خوشیاں واپس مل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار جیسن سیگل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مائیکل جیکسن کے ایک انٹرویو نے مجھے میری زندگی کی پریشانیوں سے نکال کر دوبارہ خوش رہنا سکھا دیا۔ اْنہوں نے بتایا کہ میں جب زندگی کے اس دور سے گزر رہا تھا کہ جب میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ کیا میں صرف ایسے پروجیکٹس میں کام کرسکتا ہوں جہاں میرے ساتھ صرف ایسے لوگ موجود ہوں جن کو میں پسند کرتا ہوں تاکہ میں ان سے آسانی سے بہت سے سوالات پوچھ سکتا ہوں۔

اْنہوں نے مزید بتایا کہ ایسے میں مائیکل جیکسن اور کوبی برائنٹ کا ایک انٹرویو جس میں مائیکل جیکسن نے کوبی برائنٹ سے کہا کہ جب آپ ان لوگوں کے ارد گرد ہوتے ہیں جن کو آپ پسند کرتے ہیں تو ان کے مداح نہ بنیں بلکہ ان سے انٹرویو لیں اور ان سے ہر وہ سوال پوچھیں جوکہ آپ کی اپنی زندگی کے سفر میں مددگار ثابت ہو۔ جیسن سیگل نے کہا کہ تو مائیکل جیکسن کی بات پر عمل کرتے ہوئے میں نے اپنے ایک دوست سے پوچھا کہ آرٹ کیا ہے؟ جس کے جواب میں مجھے دوست نے بتایا کہ آرٹ خود کو تلاش کرنے کا ایک عمل ہے جوکہ میرے انداز اداکاری سے سامنے آتا ہے۔ اْنہوں نے بتایا کہ اب میں ایسے ہی پراجیکٹس کا انتخاب کرتا ہوں کیونکہ یہ میرا کام ہے مجھے بطور اداکار بہت سی مختلف صورتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button