شوبز

پرینیتی اور راگھو کی منگنی کب ہوگئی؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے آخرکار اپنے رشتے کے حوالے سے تمام چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے13 مئی کو منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) پرینیتی اور راگھو کی منگنی کب ہوگئی؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ‘ بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی مگنی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے آخرکار اپنے رشتے کے حوالے سے تمام چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے بھارتی جوڑے نے 13 مئی کو منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دہلی میں ہونے والی منگنی کے تقریب میں 150 قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیا جائے گا، ‘راگنیتی’ منگنی تقریب میں سیاست اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ پرینیتی یا راگھو چڈھا کی جانب سے خبروں کی تصدیق یا ترید نہیں کی گئی ہے تاہم گزشتہ ماہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجیو اروڑا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی تھی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میں دل سے راگھو چڈھا اور پرینیتی کو مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے کہ دنوں کا ملن خوشیوں اور محبتوں سے بھرپور ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button