شوبز

آخر کار سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی

بھارتی اداکار کو لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہے اور ان دھمکی آمیز ای میل کو گولڈی برار نامی شخص بھیج رہا ہے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) آخر کار سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی ‘ بھارتی پولیس نے بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ملزم کی شناخت کرلی ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق بھارتی اداکار کو لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہے اور ان دھمکی آمیز ای میل کو گولڈی برار نامی شخص بھیج رہا ہے۔تازہ تفتیش کے مطابق گولڈ برار مبینہ طور پر ہریانہ کا رہائشی ہے اور وہ اس وقت برطانیہ میں پڑھ رہا ہے اور اسی نے اداکار کو ای میلز فارورڈ کی تھیں۔قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے ملزم گولڈی برار کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کردیا اور انہوں نے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکورٹی بھی بڑھا دی ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں گزشتہ دنوں اداکار نے کہا تھا کہ پے در پے قتل کی دھمکیوں سے اب ان کو بھی خوف محسوس ہوتا ہے اور وہ اب اکیلے سفر نہیں کرسکتے۔سلمان خان کی نئی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور وہ پوری دنیا میں کامیابی کے ساتھ اپنا بزنس کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button