شوبز

عمران خان کی گرفتاری، شوبز ستاروں کا ردعمل بھی سامنے آگیا

یہ (گرفتاری) نہایت بیہودہ عمل ہے اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں: آرمینا خان، یہ گرفتاری جمہوریت کی موت ہے: قرة العین بلوچ

اسلام آباد / لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے شدید مذمت کی ہے اور اسے ظلم قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے ٹویٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ (گرفتاری) نہایت بیہودہ عمل ہے اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔گلوکارہ قرة العین بلوچ نے اسے جمہوریت کی موت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اب باضابطہ طور پر ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے۔خدیجہ شاہ نے لکھا کہ جس وقت انہوں نے عمران خان کو گرفتار کیا وہ بے ہوش تھے، انہوں نے عمران کے سر پر کوئی شے ماری اور اس پر مرچی کا اسپرے کیا ہے۔

اداکارہ فریحہ الطاف نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں لکھا کہ عمران خان کی گرفتاری دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، میں امید کرتی ہوں کہ وہ محفوظ رہیں گے اور میں ان کی محفوظ واپسی کیلئے دعاگو ہوں۔عدنان صدیقی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایک سابق وزیر اعظم کو مجرموں کی طرح گھسیٹتے ہوئے دیکھنا شرمناک اور حیرت انگیز ہے، ہماری تاریخ نے ایسے مناظر نہیں دیکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button