شوبز

محمود اسلم نے نعمان اعجاز کے والد کا کردار نبھانے سے انکار کیوں کیا؟

حال ہی میں ایک پراجیکٹ میں مجھے نعمان اعجاز کے والد کا کردار آفر کیا گیا جب کہ نعمان اعجاز مجھ سے چند برس ہی چھوٹا ہے: اداکار محمود اسلم

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور مایہ ناز اداکار محمود اسلم نے اپنے ساتھی اداکار نعمان اعجاز کے والد کا کردار نبھانے سے انکار کیوں کیا تھا؟ اس حوالہ سے سچائی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور مایہ ناز اداکار محمود اسلم نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس میں انہوں نے دورِ حاضر کے ڈراموں کے حوالے سے بات چیت کی اور اداکاروں کی کاسٹنگ پر اعتراضات کیے۔ میزبان کے سوال پر محمود اسلم نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ایک پراجیکٹ میں مجھے نعمان اعجاز کے والد کا کردار آفر کیا گیا جب کہ نعمان اعجاز مجھ سے چند برس ہی چھوٹا ہے۔پروگرام میں موجود ساتھی میزبان و اداکار اعجاز اسلم نے بھی محمود اسلم کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ مجھے بھی اس طرح کی آفرز آتی ہیں تو میں اسی صورت میں قبول کرتا ہوں اگرچہ والد کا کردار طاقتور اور متاثر کن ہو۔ میزبان نادیہ خان نے بھی کہا کہ مجھے بھی ایسے اداکاروں کی والدہ کے کردار کی پیشکش کی گئی جو مجھ سے چند برس ہی چھوٹے تھے لیکن میں نے بھی واضح انداز میں یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اگر 18 برس سے بڑی عمر کے اداکار کی ماں بنائیں گے تو میں نہیں کروں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button