معروف مزاح نگار اطہر شاہ خان جیدی کی تیسری بری 10مئی کو منانے کا اعلان
اطہر شاہ خان کے معروف ڈارمہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو اور ہائے جیدی شامل ہیںجبکہ کئی فلموں میں بھی اداکاری جوہر دکھائے
لاہور(کلچرل رپورٹر، آن لائن)معروف مزاح نگار،اداکار و شاعر اطہر شاہ خان جیدی کی تیسری برسی 10مئی کو منائی جائے گی اطہر شاہ خان 1943ء میں رام پور میں پیدا ہوئے وہ اپنے تخلیق کردہ مزاحیہ کردار ”جیدی” سے پہچانے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اطہر شاہ خان نے ٹیلی وژن اور اسٹیج پر بطور نگار اپنے تخلیقی کام کا آغاز کیا۔ان کے تحریر کردہ مزاحیہ ڈراموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ‘ اطہر شاہ خان کے معروف ڈارمہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو اور ہائے جیدی شامل ہیں۔ کئی فلموں میں بھی اداکاری جوہر دکھائے۔ اطہر شاہ خان مزاحیہ شاعری بھی کرتے ہیں اور ”جیدی” تخلص کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وہ اپنے تخلیق کردہ مزاحیہ کردار ”جیدی” سے پہچانے جاتے تھے۔مزاحیہ شاعری میں بھی ”جیدی” تخلص کرتے۔ پاکستان ٹیلی وژن کے پیش کردہ مزاحیہ مشاعروں کے سلسلہ ”کشت زعفران” سے مزاحیہ شاعری میں مقبولیت حاصل کی۔اطہر شاہ خان کی سپرہٹ ڈرامہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو، جانے دو، برگر فیملی، آشیانہ، آپ جناب، جیدی اِن ٹربل، پرابلم ہاؤس، ہائے جیدی، کیسے کیسے خواب، با اًدب با ملاحظہ ہوشیار اور دیگر شامل ہیں۔انتظار فرمائیے، وہ سیریل تھی جس نے اطہر شاہ خان کو ‘جیدی’ بنا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔اطہر شاہ خاں جیدی10مئی2020ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔