شوبز

سعادت حسن منٹو کا 11واں یوم پیدائش کب منایا جائے گا؟ تاریخ پتا چل گئی

اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا111 واں یوم پیدائش 11مئی کو منایا جائیگا' وہ 11مئی 1912ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے

لاہور(کلچرل رپورٹر، آن لائن)اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا111 واں یوم پیدائش 11مئی کو منایا جائے گا۔سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔

سعاد حسن منٹو تقسیم ہند کے بعد وہ نقل مکانی کرکے لاہور شفٹ ہو گئے،ان کا شمار اردو کے ان نامور افسانہ نگاروں میںہوتا ہے جن کی تحریریں آج بھی بڑے ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں،ان کے افسانے محض واقعاتی نہیں تھے بلکہ ان میں موضوعاتی جدت پائی جاتی تھی اور لاہور سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں پر اردو بولی،سمجھی اور لکھی جاتی ہے،وہاں پر ان افسانوں کی شکل میںسعادت حسن منٹو کے خیالات و مشاہدات موجود ہیں۔سعادت حسن منٹو نے اپنے کیرئر کا آغاز لدھیانہ کے ایک اخبار سے کیا اور مرتے دم تک قلم سے ہی رشتہ استوار رکھا۔ ان کی اہم ترین تصانیف میں ٹوبہ ٹیک سنگھ،آتش پارے،کھول دو،ٹھنڈا گوشت،دھواں اور دیگر قابل ذکر ہیں۔سعادت حسن منٹو نے اپنی زندگی کاآخری حصہ لاہور میں ہی گزارا اور 18جنوری 1955ء کو بیالیس برس کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button