مہوش حیات نے بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ کا گانا سن کر رقص کیوں کیا؟
یپریو یو ہنی سنگھ نےدبئی کی ایک پارٹی میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کیلئےگانا گا کرانہیں شرما جانےپرمجبورکردیا
دبئی (شوبز ڈیسک)مہوش حیات نے بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ کا گانا سن کر رقص کیوں کیا؟وجہ سامنے آگئی۔ بھارتی گلوکاروریپریو یو ہنی سنگھ نےدبئی کی ایک پارٹی میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کیلئےگانا گا کرانہیں شرما جانےپرمجبورکردیا۔ سوشل میڈیا پرایک ویڈیوزیرِگردش ہے جس میں ہنی سنگھ کو اسٹیج پرمائیک تھامےدیکھا جاسکتا ہےجبکہ ان کےساتھ شرٹ اورجینز میں ملبوس مہوش حیات کھڑی ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں ہنی سنگھمائیک پر کہتےہیں کہ یہ گانا میں مہوش حیات کےلئےگا رہا ہوں۔اس جملے کی ادائیگی کے بعد ہنی سنگھ 2011 میں ریلیز ہونے والا اپنا گانا برائون رنگ گانے لگے۔
جہاں ہنی سنگھ یہ گانا مہوش حیات کو دیکھتے ہوئے گا رہے تھے وہیں مہوش حیات اس کو تعریف کے طور پر لیتے ہوئے شرماتی ہوئی نظر آئیں۔بعدازاں مہوش حیات نے ، ہنی سنگھ کے گانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے رقص بھی کیا۔