شوبز

پربھاس اور کریتی سینن کی میگا بجٹ فلم ‘آدی پرش’ کب ریلیز ہوگی؟ پتا چل گیا

پربھاس اور کریتی سینن کی میگا بجٹ فلم 'آدی پرش' 16 جون کو ریلیز کی جائے گی جبکہ میگا بجٹ فلم کا ٹریلر لیک کر دیا گیا ہے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) پربھاس اور کریتی سینن کی میگا بجٹ فلم ‘آدی پرش’ کب ریلیز ہوگی؟ پتا چل گیا ‘ بھارتی سپر اسٹار پربھاس اور کریتی سینن کی میگا بجٹ فلم ‘آدی پرش’ کا ٹریلر لیک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ‘آدی پرش’ کی مداحوں کیلئے حیدرآباد کے سینما میں ایک خاص اسکریننگ ہوئی اور اداکار پربھاس نے بھی اس میں شرکت کی اور اپنے مداحوں کے ساتھ انجوائے کیا۔ٹریلر کے باضابطہ ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر فلم کا ٹریلر لیک ہوگیا اور اسے خصوصی اسکریننگ والی تقریب سے چرایا گیا تھا۔فلم ‘آدی پرش’ کی ٹیم لیک ہونے والی وڈیوز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سے ہٹانے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے۔پربھاس اور کریتی کے مداحوں نے بھی اتھارٹیز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان وڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹوائے کیوں کہ وہ فلم پر اپنے سسپنس کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔فلم کو سات سو کروڑ انڈین روپے کی خطیر رقم سے بنایا گیا ہے اور یہ دنیا بھر میں 16 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button