شوبز

پرینیتی چوپڑا اوربھارتی سیاستدان کی شادی پرسیکیورٹی کےانتظامات کیوں؟

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی پر پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات شروع کر دئیے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)پرینیتی چوپڑا اوربھارتی سیاستدان کی شادی پرسیکیورٹی کےانتظامات کیوں؟رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی پر پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات شروع کر دئیے ہیں، بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ اس جوڑی کی شادی کی تقریبات 17 ستمبر سے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں شروع ہونے والی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شادی اور اس سے منسلک تقریبات ’دی لیلا پیلس‘ ادے پور میں ہوں گی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیلس میں صرف قریبی خاندان کے افراد اور دوست ہی رہیں گے جبکہ دیگر مہمانوں کے لیے پیلس کے ارد گرد کے تمام لگژری ہوٹلوں کی بکنگ کروالی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس شادی کی تمام تقریبات غیر معمولی اور پنجابی رسم و رواج کے حساب سے ہوں گی جن کا اختتام 24 ستمبر کو ہو گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شادی میں کئی سیاست داں شرکت کریں گے اس لیے ہوٹلوں کو اپنی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے اور پولیس شادی کے لیے مناسب سیکیورٹی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button