شوبز

گھر کی خوشی کیلئے عورت کو کیا کچھ کرنا پڑتا ہے؟ عائزہ خان کا بڑا بیان آگیا

میں ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ عجلت میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کے نتائج ٹھیک نہیں ہوتے: اداکارہ عائزہ خان کا بیان

لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن) نامور اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ اپنے گھر کی خوشی اور اسے مثالی بنانے کیلئے عورت کو زیادہ قربانی دینا پڑتی ہے ،ایسے بھی گھرانے ہیں جہاں پر خواتین کو اپنی خواہشات کو ختم کرکے اپنی ازدواجی زندگی کی خاطر لمحہ بہ لمحہ قربانیاں دیتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جوائنٹ فیملی میں رہنے والوں کی اپنی مشکلات ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ عورت کو شاید زیادہ قربانی دینا پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ عجلت میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کے نتائج ٹھیک نہیں ہوتے ۔ میاں بیوی بہترین دوست ہوتے ہیں ،ازدواجی زندگی میں راحت کیلئے خاتون کو اپنے آپ کو شوہر کی خواہش اور مرضی کے مطابق ڈھالنا چاہیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button