شوبز

اداکارہ مایا علی کا پاکستان چھوڑ کر یو اے ای میں شفٹ ہونے کا فیصلہ

اداکارہ مایا علی کویو اے ای کا ''گولڈن ویزا'' ملنے پر انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد متحدہ عرب امارات شفٹ ہو جائیں گی

لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن) پاکستانی اداکارہ مایا علی کو متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کا گولڈن ویزا مل گیا۔مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے یو اے ای حکام سے گولڈن ویزا لینے کی تصویر بھی شیئر کی۔

اداکارہ مایا علی نے گولڈن ویزا ملنے پر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل سپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم، کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔مایا علی سے قبل اداکارہ ثنا جاوید، ان کے شوہر عمیر جسوال، ہمایوں سعید، وسیم اکرم، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، کرکٹر شاداب خان، افتخار احمد اور دیگر پاکستانی شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button