شوبز

بابراعظم نے شادی کی آفر کی تو نازش جہانگیر نے کیا جواب دیا؟ پتا چل گیا

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں گے تو میں اس رشتہ سے صاف انکار کر دوں گی : اداکارہ نازش جہانگیر

لاہور(کھوج نیوز شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر سے ان کے ایک مداح نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال کیا جس کا انہوں نے واضح جواب بھی دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے سوالات کیے جب کہ چند ایک نے انہیں کچھ مشورے بھی دیے جسے اداکارہ کی جانب سے شیئر کیا گیا۔ اسی دوران ایک مداح نے نازش سے پوچھا کہ اگر انہیں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو ان کا جواب کیا ہوگا؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس رشتہ سے صاف انکار کر دوں گی ۔ نازش جہانگیر کی انسٹاگرام اسٹوری کا یہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button