کھیل

دوسرا ون ڈے’ قومی ٹیم کی آل رائونڈر عالیہ ریاض نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پہلے ون ڈے میں بیٹرز کی لمبی پاٹرنرشپ نہیں لگی جس کی کمی محسوس ہوئی،جو بیٹرز بھی جارہی تھیں وہ جلد آؤٹ ہورہی تھیں، پہلے ون ڈے میں جو غلطیاں کیں ان کو نہ دہرائیں

لاہور(کھوج نیوزسپورٹس ڈیسک) دوسرا ون ڈے’ قومی ٹیم کی آل رائونڈر عالیہ ریاض نے خطرے کی گھنٹی بجا دی’ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی وویمن ٹیم کی آل رائونڈر عالیہ ریاض کا کہنا تھا کہ پہلے ون ڈے میں بیٹرز کی لمبی پاٹرنرشپ نہیں لگی جس کی کمی محسوس ہوئی،جو بیٹرز بھی جارہی تھیں وہ جلد آؤٹ ہورہی تھیں، اب کوشش کریں گے کہ پہلے ون ڈے میں جو غلطیاں کیں ان کو نہ دہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ون ڈے میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، دوسرے ون ڈے میں کوشش ہوگی چھوٹی پاٹرنرشپ کو لمبی شراکت میں تبدیل کریں۔ عالیہ ریاض کا کہنا تھا کہ پہلے ون ڈے میں بولرز نے ابتداء میں اچھی بولنگ کی تھی لیکن آخری اوور میں اچھی بولنگ نہیں کی اور فیلڈرز نے بھی سپورٹ نہیں کیا، تمام بولرز کو پلان دیا گیا ہے کہ مخالف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button