شوبز

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، سینئر صحافی نادر شاہ خالق حقیقی سے جا ملے

نادر شاہ عادل ''بلوچستان کا مقدمہ'' کتاب کے مصنف ' لیاری کے سماجی مسائل پر کتاب ''لیاری کی کہانی '' لکھی اور اسٹیج و فلم کے اداکار اور اسکرپٹ رائٹر بھی رہے

کراچی(کھوج نیوز) بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی، سینئر صحافی نادر شاہ عادل طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے وہ23اپریل 1950ء کو لیاری میں پیدا ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نادر شاہ عادل کم از کم 45 سال صحافت سے وابستہ رہے، وہ 23 اپریل 1950ء کو کراچی کے علاقے لیاری میں پیدا ہوئے، انہوں نے صحافت کراچی کے علاقے لیاری سے شروع کی اور کئی اہم صحافتی اداروں سے وابستہ رہے۔ نادر شاہ عادل ”بلوچستان کا مقدمہ” کتاب کے مصنف بھی تھے، نادر شاہ عادل نے لیاری کے سماجی مسائل پر کتاب ”لیاری کی کہانی ” لکھی، ناد ر شاہ عادل اسٹیج اور فلم کے اداکار اور اسکرپٹ رائٹر بھی رہے۔ نادر شاہ عادل ”شاہ جی” کے نام سے مشہور تھے، انہوں نے بچوں کے لیے کہانیاں اور نظمیں بھی لکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button