پاکستان

2013ء میں نوازشریف سے کیا غلطی ہوئی؟ ایسی سچائی سامنے آگئی کہ سب حیران رہ گئے

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2013ء میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت بننے دینے کو غلطی قرار دے دیا

لاہور(کھوج نیوز) 2013ء میں مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے کیا غلطی ہوئی؟ اس حوالے سے ایسی سچائی سامنے آگئی کہ سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں، یہ بیماری خیبرپختونخوا سے ہی آئی ہے، 2013ء میں ان کی حکومت بننے ہی نہیں دینی تھی، نہ ہوتا بانس نہ بجتی بانسری۔ نواز شریف نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف کو حکومت ختم کرنے کا کہہ دیا تھا مگر پھر الٹی میٹم دے دیا گیا، ہم الٹی میٹم کے آگے سر جھکانے والے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ہدایت کی اب حکومت نہ چھوڑیں، الٹی میٹم کا مقابلہ کریں تاکہ اسے الٹی میٹم کی قیمت پتہ چلے، بہت کچھ ہوا اور اس میں ہمارا سیاسی سرمایہ بھی ختم ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button