شوبز

عائشہ عمر نے سوشل میڈیا سے دوری کیوں اختیار کی؟ وجہ سامنے آگئی

عائشہ عمر نے اپنے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو بتایاکہ وہ آئندہ 2ہفتوں کے لئے سوشل میڈیا سمیت دیگر زندگی کی مصروفیات سے عارضی دوری اختیار کر رہی ہیں

کراچی (شوبز رپورٹر، انٹر نیوز)عائشہ عمر نے سوشل میڈیا سے دوری کیوں اختیار کی؟ وجہ سامنے آگئی ‘ اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیاسے دوری اختیار کر لی ہے۔

انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے عائشہ عمر نے اپنے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو بتایاکہ وہ آئندہ 2ہفتوں کے لئے سوشل میڈیا سمیت دیگر زندگی کی مصروفیات سے عارضی دوری اختیار کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کروں گی۔ اس وقت میں کم کھائوں گی،مطالعہ کروں گی اور اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرنے کی کوشش کروں گی۔ذاتی رابطوں کے لیے میری والدہ سے رابطہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button