پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج، پنجاب میں کتنے مظاہرین کو گرفتار کیا گیا؟ اعدادو شمار آگئے

سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج کے دوران پنجاب میں 2210سے زائد مظاہرین گرفتارہو چکے ہیں

لاہور(رپورٹنگ ٹیم، انٹر نیوز) پی ٹی آئی احتجاج، پنجاب میں کتنے مظاہرین کو گرفتار کیا گیا؟ اعدادو شمار آگئے ‘ پنجاب پولیس نے کہاہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 2210 سے زائد مظاہرین کوگرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد شرپسند عناصر کیخلاف کریک ڈائون کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو میں ملوث 2210 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیاہے۔شرپسند عناصر کی پرتشدد کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 150سے زائد افسران واہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔لاہور پولیس کے63،راولپنڈی کے29، فیصل آبادکے 25،گوجرانوالہ کے13، اٹک کے 10،سیالکوٹ کے5، میانوالی کے 6افسران و اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پنجاب پولیس کے زیر استعمال 70گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا، لاہور میں 22،راولپنڈی میں 18،فیصل آبادمیں 15،گوجرانولہ میں3، سیالکوٹ میں5، بھکر میں 2، ملتان میں4اوراٹک میں 1گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ تمام شرپسند عناصر کو ٹریس کرکے گرفتار کر رہے ہیں، سرکاری و نجی املاک، پولیس ٹیموں پر حملوں، پر تشدد کاروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button