شوبز

مداح یمنیٰ زیدی کے کس انداز کے دیوانے نکلے؟پتا چل گیا

شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی نے عروسی لباس زیب تن کر کے دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی نے عروسی لباس زیب تن کر کے دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے دلہن کے مختلف روپ میں تصاویر شیئر کیں تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

کبھی سفید، کبھی سرخ تو کبھی آئیوری رنگ کے عروسی جوڑوں میں ملبوس جلوے بکھیرے۔ 24 گھنٹوں سے بھی مختصر وقت میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے اداکارہ کی تصاویر کو پسند کیا جبکہ ساڑھے 5 ہزار افراد نے ان کی خوبصورتی میں تبصرے کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button