شوبز

مرزااسد اللہ خان غالب کا154واں یوم وفات 15فروری کو منایا جائے گا

ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میںمرزاغالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

جہانیاں(کھوج نیوز، این این آئی) بر صغیر میں اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا154واں یوم وفات15فروری کومنایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میںمرزاغالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ خان بیگ تھاوہ دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا جس کے بعد ان کی پرورش ان کے چچا نصر اللہ بیگ نے کی۔مرزا غالب نے کم عمری میں ہی شاعری کا آغاز کیا وہ زیادہ تر فارسی میں شعر کہا کرتے تھے ان کی اردو غزلیں محبت اور خوبصورتی کا حسین امتزاج تھا انہیں جدید اردو کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔مرزا غالب 15فروری 1869ء کو انتقال کر گئے تھے۔

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، ضیاء محی الدین دنیا فانی سے کوچ کر گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button