شوبز

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، ضیاء محی الدین دنیا فانی سے کوچ کر گئے

ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کاآغاز کیا

لاہور ( کھوج نیوز شوبز رپورٹر، این این آئی )فیصل آباد کے ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں کراچی میںانتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔انھوں نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کاآغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کے تھیٹر کیلئے کام کیا، برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے، 50 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ضیامحی الدین کی خدمات کے اعتراف میں 2003 میں انھیں ستارہ امتیاز اور 2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا،ضیامحی الدین نے 2004 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس کے سربراہ رہے۔

ضیا محی الدین کیوالدکوپاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کے مصنف اورمکالمہ نگار ہونیکا اعزاز حاصل تھا۔ضیامحی الدین کو 1962 میں فلم لارنس آف عریبیہ میں کام کرنے کا موقع ملا،انھوں نے اس فلم میں ایک یادگار کردار ادا کیا۔ضیامحی الدین براڈوے کی زینت بننے والے جنوبی ایشیا کے پہلے اداکار تھے، 70 کی دہائی میں پی ٹی وی سیضیامحی الدین شو کے نام سے منفردپروگرام شروع کیا اور 1973 میں پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کیڈائریکٹر مقرر کردیے گئے۔جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے بعد ضیا محی الدین واپس برطانیہ چلے گئے،90 کی دہائی میں مستقل پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا،ضیامحی الدین نے انگریزی اخبار دی نیوزمیں کالم بھی لکھے، ضیامحی الدین کی کتاب”A carrot is a carrot” ایک مکمل ادبی شہہ پارہ ہے۔

قلندر ہاکی لیگ، کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز کی تاریخ سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button