شوبز

76 واں یوم آزادی:فنکاروں کی مصروفیات کی رپورٹ آگئی

ملک کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے خصوصی پیغامات جاری کئے

کراچی(کھوج نیوز) 76 واں یوم آزادی:فنکاروں کی مصروفیات کی رپورٹ آگئی ،ملک کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے خصوصی پیغامات جاری کئے تو کسی نے اپنا ملی نغمہ ریلیز کیا۔ جشن آزادی کی مناسبت سے ڈیزائنر مریم ڈی رضوان نے شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں شوبز فنکاروں سمیت پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی شرکت کرکے اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

جشن آزادی، فنکاروں کی مصروفیت کیا رہیں؟

یوم آزادی کی مناسبت سے سب نے سفید اور سبز رنگ کے لباس زیب تن کیے، اس تقریب میں شامل قابل ذکر شخصیات میں شرمیلا فاروقی، عائزہ خان، کنزہ ہاشمی، سارہ علی، ژالے سرحدی، اریبہ حبیب شامل ہیں جبکہ اس تقریب میں علی حمزہ نے بھی اپنی آواز کا جادو چلایا اور ملی نغمے پیش کئے۔

معروف اداکارعدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئرکرتے ہوئے اپنی آواز میں قومی ترانہ پیش کیا اور ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی پر اس عظیم جدوجہد کو یاد کیا جس کے نتیجے میں ہمیں یہ وطن عزیز ملا۔ انہوں نے قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا کیوںکہ امید، اتحاد اور خوش حالی کا مرکز پاکستان ہمارا مستقبل ہے، پاکستان زندہ باد۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی یوم آزادی کی مناسبت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب اختر کی مثال دی اور کہا کہ ان کا ریکارڈ دنیا میں آض تک کوئی نہیں توڑ سکا کیونکہ انہوں نے یہیرکارڈ قائم کرنے میں بہت محنت کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنا بند کریں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

اداکار ہمایوں سعید نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ملک کے لئے دعائیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یومِ آزادی مبارک، اللہ ارضِ پاک کو قوت اور پاکستانی قوم کو ایسی صفات سے نوازے جس سے وطن عزیز ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔ پاکستان زندہ باد‘۔

اس کے علاوہ گلوکار جنید خان نے ’میرا پیارا وطن‘ اور شہزاد رائےنے ’جی لے‘ کے عنوان سے یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملی نغمے جاری کئے۔ گلوکار شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا گانا ریلیز کرنے کے ساتھ پوسٹ بھی شیئر کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کم اجرت کے مسائل کی نشاندہی لرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران اخوند پاکستان کے بہترین گٹارسٹ میں سے ایک ہیں جو حکومت پاکستان کی توجہ کم اجرت کے مسائل کی جانب دلانے کے لئے گٹار بجاتے ہیں کہ ہر پکستانی کو حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی کم از کم اجرت نہیں بلکہ مناسب اجرت ملنی چاہئے‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button