پاکستان

انوارالحق کاکڑ نےنگران وزیراعظم کی حثیت سےحلف اُٹھالیا

صدرمملکت عارف علوی نے اسلام آباد میں انوار الحق کاکڑ سےنگراں وزیراعظم کےعہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم شہبازشریف بھی ایوان صدرمیں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے

اسلام آباد(کھوج نیوز)انوارالحق کاکڑ نےنگران وزیراعظم کی حثیت سےحلف اُٹھالیا۔ صدرمملکت عارف علوی نے اسلام آباد میں انوار الحق کاکڑ سےنگراں وزیراعظم کےعہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم شہبازشریف بھی ایوان صدرمیں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہبازشریف کو سبکدوش ہونےپرگارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

قبل ازیں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹرمستعفی ہوگئے۔ انوارالحق نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ انوار الحق کاکڑ کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قراردیدی گئی۔ انہوں نے غیر جانبداری کے اصولی مؤقف کے طور پر اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button