شوبز

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، آخر کار میرا کو سچا جیون ساتھی مل ہی گیا

پسند کا شوہر مل گیا ہے چاہنے والے جلد شادی کی خبر سنیں گے' انڈسٹری میں بہتری لانے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ،اداکارہ میرا

لاہور(کلچرل رپورٹر، آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انہیں پسند کا شوہر مل گیا ہے چاہنے والے جلد شادی کی خبر سنیں گے۔اداکارہ میرا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے چاہنے والے جلد میری شادی کی خبر سنیں گے کیونکہ مجھے من چاہا دولہا مل گیا ہے۔

فلم انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں ہوتا فلمی صنعت میں بہتری لانا ممکن نہیں ہے کیونکہ انڈسٹری میں بہتری لانے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔میرا نے کہا کہ ہر شخص چاہتا ہے کہ موبائل میں ہی سب کچھ مل جائے لیکن فلم انڈسٹری کے ذمہ داران اور حکومت کو ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے لوگ سینما کی طرف متوجہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف اٹھنے والی آواز کے خلاف بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فلم انڈسٹری سے اس طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا جس کی ضرورت ہے۔

پیرس اولمپکس کوالیفائرز، پاکستانی خواتین نے تاریخ رقم کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button