شوبز

شمعون اور جویریہ عباسی کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز’ تصاویر شیئر

سوشل میڈیا پر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی ڈھولکی کیساتھ تصاویر شیئر کی ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں

شکاگو(آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔سوشل میڈیا پر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی ڈھولکی کیساتھ تصاویر شیئر کی ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے اپنی ڈھولکی میں سیاہ رنگ کا جاذب نظر شرارہ زیب تن کر رکھا ہے، تصاویر میں جویریہ عباسی سمیت خاندان کے افراد اور دوست احباب بھی موجود ہیں تاہم شمعون عباسی موجود نہیں ہیں۔عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات امریکی ریاست شکاگو میں ہو رہی ہیں ان کی شادی کراچی میں مقیم کاونسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہو رہی ہے جو جلد شادی کیلئے امریکہ روانہ ہوں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کی تھی جبکہ جویریہ عباسی شمعون کی دوسری اہلیہ ہیں ان کے درمیان میں 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، آخر کار میرا کو سچا جیون ساتھی مل ہی گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button