ادیتی رائو حیدری ہیروئن کیوں بنی؟ سنسنی خیز راز سے پردہ اٹھ گیا
منی رتنم کی ہیروئن بننے کیلئے اداکارہ بنی، منی رتنم کی دو فلموں میں 2017 اور 2018 میں کام کیا، ہوسکتا ہے وہ جلد ہی مزید پروجیکٹ میں بھی ان کے ساتھ نظر آئیں
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک’ آن لائن) بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ادیتی راو حیدری نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے جڑا خواب بتادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2006 سے فلموں میں کام کررہی، 36سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ایک خواب ہے، جس کے ساتھ وہ بڑی ہوئی ہیں۔
کئی فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دیکھانے والی ادیتی راو حیدری نے اپنی تازہ سیریز جوبلی سے متعلق انٹرویو میں بتایا کہ جو خواب لے کر میں بڑی ہوئی، وہ منی رتنم کی ہیروئن بننے کا تھا۔انہوں نے کہا کہ جوبلی میں وہ سمیتا کماری کا کردار نبھارہی ہیں، جو 7اپریل کو ریلیز کی گئی ہے۔ادیتی راو حیدری نے منی رتنم کی دو فلموں میں 2017 اور 2018 میں کام کیا، ہوسکتا ہے وہ جلد ہی مزید پروجیکٹ میں بھی ان کے ساتھ نظر آئیں۔
ادیتی راو حیدری نے کہا کہ میں اداکاری کی دنیا میں صرف اس لیے آئی کہ میں منی رتنم کی ہیروئن بن سکوں۔انہوں نے کہا کہ اگر منی رتنم سر میرے لیے کچھ لکھ رہے ہیں تو میری دھڑکن بھی وہاں ہوگی، پرامید ہوں ایسا جلد ہو جائے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں لوگ بھی مسلسل اس حوالے سے بات کررہے ہیں، سب کی دعائیں جلد بار آور ہوں گی۔
غلط نام لینے پر کاجول کی صاحبزادی کا فوٹو گر افرز پر تھپڑوں کی بارش؟