شوبز

عدنان صدیقی اور پریانکا چوپڑا کے درمیان ایک نئی جنگ کا آغاز، سب حیران

عدنان صدیقی نے پریانکا چوپڑا کی غلطی درست کردی' شرمین عبید چنائے سب سے پہلے پاکستانی ہیں،بھارتی اداکارہ کو جواب

کراچی(شوبز رپورٹر، آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے پریانکا کو ان کی غلطی درست کرادی۔ گزشتہ روز بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو معروف سیریز اسٹار وارز کی ڈائریکٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شرمین عبید چنائے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹار وارز کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی خاتون فلم ساز ایک جنوبی ایشائی فلم ساز ہیں، یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے۔پریانکا چوپڑا نے شرمین عبید چنائے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میری دوست مجھے آپ پر فخر ہے اور دعا ہے کہ آپ کو اسے انجام دینے کی قوت عطا ہو۔تاہم اب ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کو احترام سے مخاطب کیا اور لکھا کہ شرمین عبید چنائے سب سے پہلے ایک پاکستانی ہیں۔بالکل اسی طرح جیسے آپ کو جب بھی موقع ملتا ہے تو آپ جنوبی ایشیائی ہونے کا دعوی کرنے سے پہلے اپنی بھارتی قومیت کا اظہار کرتی ہیں۔

شاہ رخ خان کے بعد گوہر خان بھی سوشل میڈیا صارفین کے شکنجے میں آگئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button