شوبز

شاہ رخ نے باحجاب لڑکی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

ویڈیو میں شاہ رخ خان باحجاب لڑکی کی حدود کا احترام کرتے ہوئے اسے دور سے ہی آداب کرتے دکھائی دیتے ہیں

ممبئی (ماینٹرنگ ڈیسک، آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کا دل ایک بار پھر اس وقت جیت لیا جب وہ با حجاب لڑکی کے ساتھ احترام سے پیش آئے۔

سوشل میڈیا پر کنگ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے مسلمان مداح کی حدود کا احترام کرکے ثابت کردیا کہ انہیں کنگ خان یوں ہی نہیں کہا جاتا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شاہ رخ خان سے ملاقات کرنے کے لئے اسٹیج پر آتی ہیں۔یہ مداح کنگ خان سے ملاقات پر بیحد پرجوش ہوتی ہیں، ان میں سے 2لڑکیاں شاہ رخ خان کے گلے لگتی ہیں جبکہ باحجاب لڑکی دور کھڑی رہ کر مسکراتی ہے۔

ایسے میں شاہ رخ خان اس لڑکی کی حدود کا احترام کرتے ہوئے اسے دور سے ہی آداب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ کنگ خان ایک نیک دل انسان ہیں اور وہ ہمیشہ خواتین کی بیحد عزت کرتے ہیں اور باحجاب خواتین کے لئے ان کے دل میں جو عزت ہے وہ اس ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہی ہے۔

عدنان صدیقی اور پریانکا چوپڑا کے درمیان ایک نئی جنگ کا آغاز، سب حیران

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button