شوبز

ایمن اور منال خان کا فیروز خان کے متعلق بیان نے دھوم مچا دی

فیروز خان کا مقصد ہمیں تکلیف پہنچانا نہیں تھا، ایمن خان اور منال خان نے اداکار کی حمایت میں بڑا بیان داغ دیا ہے

کراچی (کلچرل رپورٹر، آن لائن) ایمن اور منال خان کا فیروز خان کے متعلق بیان نے دھوم مچا دی’ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان اور منال خان بھی فیروز خان کی حمایت میں بول پڑیں ۔

ا یمن خان اور منال خان اور احسن محسن اکرام نے عدالت میں جاری فیروز خان کی لڑائی میں اداکار کی حمایت کرتے ہوے اپنی انسٹا اسٹوریز پر لکھا کہ فیروز خان کا مقصد ہمیں تکلیف پہنچانا نہیں تھا، یہ صرف ایک غلطی تھی۔اْنہوں نے لکھا کہ قابلِ احترام عدلیہ ابھی فیروز خان اور سیدہ علیزے کے کیس کی سماعت کررہی ہے اور ہمیں اپنے عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے، اس لیے جو بھی فیصلہ آئے گا ہم اس کا احترام کریں گے۔

اْنہوں نے مزید لکھا کہ یہ فیروز اور ان کی سابقہ اہلیہ کا ذاتی معاملہ ہے اس لیے سب کو ان کی پرا ئیویسی کا احترام کرتے ہوئے اس معاملے پر تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ایرانی بارڈر پر تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارش ، ندی نالے بپھر گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button