شوبز

عامر خان اور سلمان خان کا گٹھ جوڑ، شاہ رخ خان کیخلاف بڑی پلاننگ کا انکشاف

عامر خان نے سلمان خان کو فلم کی پیشکش کردی' بالی و وڈ انڈسٹری کے دو بڑے خانز پہلی مرتبہ ایک ساتھ ایک فلم پر کام کرنے جارہے ہیں

ممبئی (کھوج نیوز شوبز ڈیسک ، این این آئی) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامرخان ایک فلم بنانے کی تیاری کررہے ہیں جس میں وہ سلمان خان کو کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

میڈیا کے مطابق بالی و وڈ انڈسٹری کے دو بڑے خانز ایک ساتھ ایک فلم پر کام کرنے جارہے ہیں، اس نئے پراجیکٹ کو عامر خان پروڈیوس کریں گے جبکہ سلمان خان فلم کے مرکزی کردار میں ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں عامر خان نے نہ صرف سلمان سے رابطہ کیا ہے بلکہ انہیں فلم کی پیشکش بھی کردی گئی ہے جبکہ فلم کی سکرپٹ پر گذشتہ 6 ماہ سے بڑے پیمانے پر کام کیا جارہا ہے ۔

سکرپٹ مکمل ہونے پر عامر خان کی جانب سے سلمان خان کو مرکزی کردار کے لیے بہترین قرار دیتے ہوئے فلم آفر کی گئی ،اس فلم میں کام کرنے کے لیے سلمان خان کی جانب سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔بالی وڈ کے ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب عامر خان کی جانب سے سلمان کو فلم کی پیشکش کی گئی ہے کیونکہ ان کے خیال میں سلمان خان سے بہتر اور کوئی اس فلم سے انصاف نہیں کرسکتا ۔

سدھارتھ ساگر کی ”کپل شرما” شو سے علیحدگی کیوں؟ شرمناک کہانی سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button