شوبز

ببوبرال کی بارہویں برسی، 16 اپریل کو منائی جائے گی

ببو برال نے سنہ 1982ء میں اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا 'کچھ عرصہ بعد لاہور منتقل 'ابتداء میں ون مین شو کیا کرتے تھے تاہم انہیں ''شرطیہ مٹھے''سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی

لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن) معروف کامیڈین ببو برال کی بارہویں برسی16اپریل کو منائی جائے گی۔ پاکستان کے اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے مقبول مزاحیہ اداکار ببو برال اصل نام ایوب اختر تھا۔

ببو برال نے سنہ 1982ء میں گوجرانوالہ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور کچھ عرصہ کے بعد لاہور منتقل ہوگئے ۔ببو برال ابتداء میں ون مین شو کیا کرتے تھے تاہم انہیں اسٹیج ڈرامے ”شرطیہ مٹھے”سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔تین عشروں پر محیط فنی زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ سٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایات کاری بھی کی۔ببوبرال مزاحیہ فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ موسیقی و گائیکی سے بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے۔

وہ پاکستانی سنگرز مہدی حسن، نورجہاں، نصرت فتح علی، طفیل نیازی، عالم لوہار، عنایت حسین بھٹی سمیت درجن گلوکاروں کی نقل کرتے ہوئے ان کے انداز میں آسانی سے گا بھی لیا کرتے تھے۔ببو برال کو زندگی کے آخری ایام میں جگر کے کینسر، گردوں اور شوگر کے امراض کا سامنا تھا۔جس کے باعث وہ 52برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد 16اپریل 2011ء کو لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

کیا سنجے دت زخمی ہیں؟ سینئر اداکار نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button